22 جولائی 2014 - 13:50
عرب حکومتیں فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک: خطیب مسجد الاقصیٰ

مسجد الاقصی کے خطیب نے بعض علاقائی عرب حکومتوں پر الزام عائد کیا ہےکہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون کررہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق مسجدالاقصی کے خطیب عکرمہ صبری نے آج اس امر پر تاکید کی کہ صہیونی حکومت کے حکام کے ساتھ بعض علاقائی عرب ممالک کے حکمرانوں کا قریبی تعاون برقرار ہے کہا کہ بعض عرب حکومتوں کا صہیونی حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں غزہ کے فلسطین کے عوام کے قتل عام میں کردار ہے۔عکرمہ صبری نے مزید کہا کہ غزہ کے عوام کے خلاف جو جنگیں بھی انجام دی گئی ہے، وہ سب بعض علاقائی عرب حکومتوں کی ہی ہماہنگی کے ساتھ انجام پائی ہیں اور حتی عرب حکومتوں نے اسرائیل کو جنگی اخراجات بھی فراہم کیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲